29 مئی 2015 - 03:23
داعش میں سرحدوں کے قریب آنے کی جرات نہیں

ایران کی مسلح افواج کے ایک اعلی عہدیدار بریگیڈیئر ناصر آراستہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش ایران کی سرحدوں کے قریب آنے کی جرات بھی نہیں کرے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بریگیڈیر ناصر آراستہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے، ایران کی سرحدوں کے قریب پہنچنے کے سلسلے میں کہا کہ ان عناصر میں ایران کی سرحدوں کے قریب آنے کی جرات نہیں ہوسکتی- بریگیڈیئر ناصر آراستہ نے مزید کہا کہ تکفیری خود بھی جانتے ہیں کہ اگر انھوں نے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ان کو کچل دیا جائے گا- بریگیڈیئر ناصر آراستہ نے ایران کی مسلح افواج کی آمادگی اور ان کے ولی فقیہ کے تابع ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی برّی فوج نے حال ہی میں جو فوجی مشقیں انجام دی ہیں وہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی آمادگی اور صلاحیت کی علامت ہیں- واضح رہے کہ امریکا خطے کے بعض ملکوں کو اپنے ساتھ ملا کر استقامت کے رکن ممالک کے لئے مشکلات کھڑی کرنا چاہتا ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو اپنے اس مقصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲